ETV Bharat / international

Indian Man killed in Sudan سوڈان میں فوجی جھڑپوں کے دوران ایک بھارتی شہری ہلاک

سوڈان میں نیم فوجی دستے، فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تصادم میں گذشتہ روز گولی لگنے سے ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا۔

Indian man killed in Sudan amid military clashes
سوڈان میں فوجی جھڑپوں کے دوران ایک بھارتی ہلاک
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 12:58 PM IST

خرطوم: سوڈان میں بھارتی سفارت خانے نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کے روز فوجی تصادم کے درمیان ایک بھارتی کی بھی موت ہوگئی ہے۔ اس شخص کی شناخت البرٹ آگسٹین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ وہاں ڈل گروپ کی ایک کمپنی میں ملازم تھا۔ سفارت خانہ فی الحال اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ سوڈان میں بھارتی سفارت خانہ نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ البرٹ آگسٹین جو ایک بھارتی شہری تھا اور وہ سوڈان میں ایک ڈل گروپ کمپنی میں کام کر رہا تھا، کو گذشتہ روز ایک آوارہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سفارت خانہ ان کے خاندان اور طبی حکام سے رابطے میں ہے،

اس سے پہلے ہفتے کے روز، تنازعات سے متاثرہ سوڈان میں بھارتیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ افریقی ملک سوڈان میں نیم فوجی دستوں اور باقاعدہ فوج کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے درمیان دارالحکومت میں دھماکے اور گولیاں چلی تھیں۔ خرطوم میں بھارتی سفارت خانے کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ اور جھڑپوں کے پیش نظر، تمام بھارتیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، گھر کے اندر رہیں اور فوری طور پر باہر نکلنا بند کریں۔ برائے مہربانی پرسکون رہیں اور اپ ڈیٹس کا انتظار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک کی نیم فوجی دستے، فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ آر ایس ایف نے فوج پر جنوبی خرطوم میں اس کے ایک اڈے پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا الزام لگایا، تاہم فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دونوں مسلح افواج کے درمیان تناؤ اس اختلاف کی وجہ سے پیدا ہوا کہ کس طرح آر ایس ایف، جس کی سربراہی جنرل محمد حمدان دگالو کو فوج میں ضم کیا جانا چاہیے اور اس عمل کی نگرانی کس اتھارٹی کو کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.