ETV Bharat / international

Quad Summit 2022: بھارت-امریکہ شراکت داری عالمی امن کے لیے'اچھائی' کی طاقت: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں کہا کہ بھارت-امریکہ شراکت داری عالمی امن کے لیے 'اچھائی' کی طاقت ہے۔Quad Summit 2022

بھارت-امریکہ شراکت داری عالمی امن کے لیے’اچھائی‘ کی طاقت: مودی

author img

By

Published : May 24, 2022, 6:10 PM IST

بھارت نے امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری اور دوستی کو عالمی امن و استحکام اور انسانیت کی بہبود کے لیے 'اچھائی کی طاقت' قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں اس خیال کا اظہار کیا۔ Quad Summit 2022

امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے چار فریقی اتحاد کواڈ کی چوتھی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے یہاں آئے وزیر اعظم مودی نے کواڈ سمٹ کے بعد بائیڈن سے الگ سے ملاقات کی۔ بھارتی وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا اور دیگر حکام شامل تھے۔ جبکہ امریکی وفد میں سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان شامل تھے۔

اس میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید جامع اور گہرا بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی بحرالکاہل کے علاقے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں بھارت کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات میں مودی نے بائیڈن سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے مل کر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ آج ہم نے ایک اور مثبت اور نتیجہ خیز کواڈ سمٹ میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے بھارت-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو حقیقی معنوں میں اعتماد اور بھروسے کی شراکت قرار دیا اور کہا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور سیکورٹی سمیت کئی شعبوں میں ہمارے مشترکہ مفادات نے اعتماد اور بھروسے کے اس بندھن کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام سے عوام کے رابطے اور قریبی اقتصادی تعلقات بھی ہماری شراکت کو منفرد بناتے ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے رہنما دنیا کے اس تبدیلی کے وقت میں جمع ہو رہے ہیں، ہم ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکرین پر روس کے وحشیانہ اور غیر معقول حملے کے نتائج اور پورے عالمی نظام پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ امریکہ اور بھارت ان منفی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi in Japan: مودی نے جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.