ETV Bharat / international

India Replies to Pak at UN امن کا خواہاں ملک دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتا

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر زیادتی کے متعلق شہباز شریف کے دعوؤں کو بھارت نے مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پر سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ بھارت نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے اس باوقار اجتماع کے فورم کا انتخاب کیا ہے۔ جسے دنیا ناقابل قبول سمجھتی ہے۔ India replies to Pak at UN

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 3:57 PM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں بھارت میں اقلیتوں اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کے خلاف بھارت نے جمعہ کے روز اپنے جواب کے حق استعمال کیا۔ بھارتی سفارت کار میجیٹو وینیٹو نے پاکستان کو یاد دلایا کہ وہ بھارت پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنا جائزہ لے۔ وینیٹو نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر پر دعوے کرنے کے بجائے اسلام آباد کو سرحد پار دہشت گردی کو روکنا چاہیے۔ India replies to Pak at UN

وینیٹو نے یہ بھی کہا کہ جب اقلیتی برادری کی ہزاروں نوجوان خواتین کو اغوا کیا جاتا ہے، تو ہم اس کا کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں؟یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھارت پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے اس باوقار اجتماع کے فورم کا انتخاب کیا ہے۔ جسے دنیا ناقابل قبول سمجھتی ہے۔ انھوں نے یہ کام اپنے ہی ملک میں ہونے والی بداعمالیوں کو چھپانے اور بھارت کے خلاف کارروائی کو جواز فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔ داؤد ابراہیم کا واضح حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ملک امن چاہتا ہے وہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے مجرموں کو کبھی پناہ نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Jaishankar at UNSC بھارت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

وینیٹو نے کہا، "ایسی سیاست جو دعوی کرتی ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن چاہتی ہے، وہ کبھی بھی سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرے گی، اور نہ ہی وہ ممبئی کے ہولناک دہشت گردانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو پناہ دے گی۔ یہ صرف بین الاقوامی برادری کے دباؤ میں اپنے وجود کو ظاہر کرگا۔وینیٹو نے پُر عزم طور پر ہندوستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

پاکستان میں ہندو، سکھ اور عیسائی خاندانوں کی لڑکیوں کے اغوا اور شادی کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، بھارت نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ جس ملک نے اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں وہ عالمی سطح پر اقلیتوں کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، برصغیر پاک و ہند میں امن، سلامتی اور ترقی کی خواہش حقیقی ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر مشترک بھی ہے اور اس کا ادراک بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ یقینی طور پر تب ہو گا جب سرحد پار دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.