ETV Bharat / international

Indian Consulate in San Francisco سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کے بعد بھارت کا سخت رد عمل

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 11:00 PM IST

بھارت نے امریکی سفارت خانے کے افسر انچارج سے ملاقات کرکے کہا کہ سفارتی نمائندگی کی حفاظت اور تحفظ امریکی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے امریکہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ بھارت نے امریکہ سے مزید کہا کہ اس معاملے میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

India conveys strong protest to US over vandalism at Indian Consulate in San Francisco
سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کے بعد بھارت کا سخت رد عمل

نئی دہلی: بھارت نے امریکی سفارت خانے کے انچارج کے سامنے سان فرانسسکو میں واقع اپنے قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کے واقعات پر سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے افسر انچارج سے میٹنگ میں واضح طور پر کہا گیا کہ سفارتی نمائندگی کی حفاظت اور تحفظ امریکی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کو بھارت کے ان خدشات سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

دراصل سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامی لوگوں کے ایک بنیاد پرست گروپ نے بھارتی قونصلیٹ جنرل کی عمارت پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اس سے قبل ایسی ہی حرکت لندن میں بھی پیش آئی تھی جہاں بھارتی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ اور عمارت کی پہلی منزل سے ترنگا اتارنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پرتشدد ہجوم کو خالصتان کے پیلے بینرز لہراتے ہوئے اور ایک شخص کو عمارت کی پہلی منزل کی بالکونی سے بھارتی قومی پرچم اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ خالصتانی گروپوں کے حملے میں دو سیکورٹی گارڈز زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ لندن میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت نے گزشتہ اتوار کی شام نئی ​​دہلی میں برطانیہ کے سب سے سینئر سفارت کار کو طلب کیا اور برطانیہ کی حکومت پر علیحدگی پسند اور انتہا پسند قوتوں کے خلاف حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا، جنہوں نے اتوار کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر حملہ کیا تھا۔ تاہم، بہت سے لوگوں نے ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کی جرات مندانہ کارروائی کی تعریف کی جسے خالصتان کا جھنڈا پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ فاؤنڈیشن فار انڈیا اینڈ انڈین ڈائاسپورا اسٹڈیز (FIIDS) نے خالصتان کے حامی مظاہرین کے قونصل خانے پر حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ اور امریکہ سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے ویانا کنونشن کے مطابق وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انھوں نے اس حملے کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہاتھ ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔ ایف آئی آئی ڈی ایس نے کہا کہ ہم سکھوں کی اکثریت سمیت بھارتی امریکیوں سے انتہاپسندی کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.