ٹورنٹو: بھارت نے کینیڈا کے برامپٹن میں شری بھگوت گیتا پارک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی تحقیقات کرنے اور نفرت انگیز جرائم کے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر زور دیا۔ اس پارک کو پہلے ٹرویرس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ حال ہی میں اس کا نام تبدیل کر کے شری بھگود گیتا پارک کر دیا گیا اور 28 ستمبر کو اس کی نقاب کشائی کی گئی۔ Bhagvad Gita Park in Canada
کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا کہ بھارت، برامپٹن کے شری بھگوت گیتا پارک میں نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتا ہے۔ ہم کینیڈین حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور قصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے اتوار کو پارک میں توڑ پھوڑ کی تصدیق کی اور کہا کہ کینیڈا ایسے حملوں کو برداشت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Anti India Graffiti on Temple کینیڈا کی مندر میں بھارت مخالف تصاویر، بھارت کا سخت اعتراض
براؤن نے اتوار کو ٹویٹ کیا، "ہمیں معلوم ہے کہ حال ہی میں رونما ہونے والے شری بھگوت گیتا پارک کے سائن بورڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم ایسی حرکتیں برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے مزید تفتیش کے لیے ریجنل پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ ہمارا محکمہ پارکس سائن بورڈ کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔