ETV Bharat / international

PTI Starts Long March قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کیلئے عمران خان کا لانگ مارچ شروع - پاکستان میں سیاسی بحران

پی ٹی آئی کے سربراہ نے جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں ہے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑی نہ کریں۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ صبح 11 بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے نکلے گا اور دارالحکومت اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔ PTI Starts Long March

Imran Khan's PTI starts long march today to demand early elections
عمران خان کا آج سے لانگ مارچ شروع
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 12:16 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے لیے جمعہ کو اپنا حقیقی آزادی لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق مارچ جمعہ کو صبح 11 بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے نکلے گا اور دارالحکومت اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔ PTI Starts Long March

courtesy twitter
بشکریہ پی ٹی آئی ٹویٹر

پی ٹی آئی کے سربراہ نے جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا، "لانگ مارچ کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں ہے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑی نہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہوا تھا لیکن عمران خان نے اپنے حامیوں کو حکومت کے خلاف مظاہرے ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ آج پاکستان اپنے مستقبل کی جنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا، آج، 28 اکتوبر سے، ہماری باشعور قوم اپنے مستقبل کی جنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں عوام کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی خاطر باہر نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ISI Chief Slams Imran Khan اگر کمانڈرانچیف غدار ہیں تو آپ کیوں ان سے چھپ کر ملتے رہے، آئی ایس آئی چیف

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل، اسلام آباد پولیس نے اپنے افسران کو مارچ کے چند دنوں میں اسلام آباد پہنچنے کی توقع کے دوران ضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ڈان کے مطابق، فرنٹ لائن پر سکیورٹی افسران انسداد فسادات کے سامان کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے، لیکن مارچ کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات پولیس اہلکار ہتھیاروں سے لیس نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور فوج کے میڈیا ونگ کے سربراہ کے ساتھ ایک غیر معمولی مشترکہ پریس کانفرنس کیا۔ جس میں پاکستان کے سینئر صحافی ارشد کے قتل اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے متعلق کچھ اہم انکشفات کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.