ETV Bharat / international

Election in Khyber Pakhtunkhwa عمران خان نے مقررہ وقت پر انتخابات نہ ہونے پر دیا احتجاج کا انتباہ

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 11:19 AM IST

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 'اگر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات نہ کرائے گئے تو وہ ملک گیر احتجاج شروع کر دیں گے۔ Imran Khan warns of protests

عمران خان نے مقررہ وقت پر انتخابات نہ ہونے پر دیا احتجاج کا انتباہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتباہ دیا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخواہ (کے پی) میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات نہ کرائے گئے تو وہ ملک گیر احتجاج شروع کر دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے ہفتہ کو یہ انتباہ دی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہدایات کے مطابق جنوری میں پنجاب اور کے پی کی وہ قانون ساز اسمبلیاں جہاں ان کی پارٹی برسراقتدار تھی تحلیل کر دی گئی تھیں۔ لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی خطرات اور عہدیداروں کی جانب سے انتخابات میں تعاون کرنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں میں نگران حکومتوں کو ’’غیر جانبدار‘‘ کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ انتخابات آئین کی شقوں کے مطابق ہوں گے یا نہیں۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ، ہمیں اس سےکچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جانناچاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90روز) کے دوران ہو رہے ہیں یا نہیں! انہوں نے کہا کہ 'پاکستان کو سیاسی و معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Elections in KPK and Punjab انتخابات آئین کی شقوں کے مطابق ہوں گے یا نہیں، عمران خان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.