ETV Bharat / international

Imran Khan Life Under Threat عمران خان کو پاکستان کی دشمن ایجنسیوں سے خطرہ ہے، وزیر داخلہ - پی ٹی آئی کا لانگ مارچ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی ہر دشمن ایجنسی عمران خان کی جان کے پیچھے لگی ہوئی ہے کیونکہ خان نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ میں ان کی درازی عمر کی دعا کرتا ہوں۔ لیکن اب اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، مجھ پر اور وزیراعظم پر انگلیاں اٹھیں گی کیونکہ انھوں نے پہلے ہی چار نام ریکادڑ کرواکر رکھ چکے ہیں۔ Imran Khan Life Under Threat

Imran khan
عمران خان
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 5:19 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی وجہ سے ملک کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ دی نیوز نے وزیر داخلہ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی ہر دشمن ایجنسی عمران خان کی جان کے پیچھے لگی ہوئی ہے کیونکہ خان نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ Imran Khan Life Under Threat

انہوں نے کہا کہ میں ان کی درازی عمر کی دعا کرتا ہوں۔ اب اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، مجھ پر اور وزیراعظم پر انگلیاں اٹھیں گی کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی چار نام ٹیپ ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگیا تو کوئی بھی ملزم تک نہیں پہنچ سکے گا اور نہ ہی اسے ہاتھ لگا سکے گا کیونکہ سارا الزام ان چار لوگوں پر ہی جائے گا جن کا ٹیپ میں ذکر ہو چکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوا تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آ جائے گا؟ افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص نے ملک کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں سے اگر وہ باہر نکلے یا اسے کچھ ہوگیا تو وہ ملک کے لیے انتشار، بدامنی اور برائی کا باعث بنے گا۔ اپنی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں پوچھے جانے پر ثناء اللہ نے کہا کہ ان کے جینے یا مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan Life Under Threat انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

Imran Khan on Political Rivals حریفوں کا مقصد صرف مجھے ختم کرنا ہے، عمران خان

Imran Khan On Army Chief مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس کی طرح ہونی چاہیے، عمران خان

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جب تک وہ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کوئی چھوٹی جگہ نہیں ہے پورے پاکستان کا دارالحکومت ہے۔ اگر لانگ مارچ کے شرکاء اسلحہ لے کر آتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں تو وفاقی سکیورٹی فورسز امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طاقت کا استعمال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ہی عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو درپیش خطرات کے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس وقت کہا تھا کہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پہلو پر بھی غور کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.