ETV Bharat / international

Terrorism Case Against Imran Khan: عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمعرات کو پیش ہوں گے - عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کل بذات خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے اور عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔ دراصل عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک ریلی کے دوران پولیس، ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔Terrorism Case Against Imran Khan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 7:55 PM IST

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔Terrorism Case Against Imran Khan

بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، عمران خان نے تقریر میں کہا تھا کہ تمہارے اوپر کیس کرنا ہے۔ مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan Summoned For Threatening Judge جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کو طلب کیا گیا

Terrorism Case Against Imran Khan دہشت گردی کے مقدمہ میں عمران خان کی پیشگی ضمانت منظور

اس سے قبل عمران خان نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ جس درخواست پر چند اعتراضات کے بعد عدالت نے عمران خان کو تین دن کی پیشگی ضمانت دے دی تھی لیکن عمران خان کو جمعرات تک متعلقہ عدالت یعنی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.