ETV Bharat / international

Imran Khan Long March عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز

عمران خان نے لانگ مارچ شروع کرتے وقت کہا کہ 26 سال کی سیاسی جدوجہد میں یہ سب سے اہم سفر ہے جو آج میں شروع کر رہا ہوں۔ میرا مقصد صرف ایک ہے، ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد شروع کریں۔ یہ میرا تمام پاکستانیوں کے لیے پیغام ہے کہ یہ مارچ سیاست کے لیے نہیں، انتخابات یا مذہب کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ میں پاکستان کو حقیقی طور پر آزاد کرنا چاہتا ہوں۔ Imran Khan Long March

Imran Khan starts long march from Lahore
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 8:01 PM IST

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو لاہور کے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی لانگ مارچ شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو، میں بہت کچھ جانتا ہوں لیکن میں صرف اس لیے خاموش ہوں کہ میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، میں بہتری کے لیے تعمیری تنقید کرتا ہوں، ورنہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں۔ Imran Khan Long March پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوا اور اختتام اسلام آباد میں ہوگا۔

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور فوج کے میڈیا ونگ کے سربراہ کے ساتھ ایک غیر معمولی مشترکہ پریس کانفرنس کیا۔ جس میں پاکستان کے سینئر صحافی ارشد کے قتل اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے متعلق کچھ اہم انکشافات کیے گئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 26 سال کی سیاسی جدوجہد میں یہ سب سے اہم سفر ہے جو آج میں شروع کر رہا ہوں۔ میرا مقصد صرف ایک ہے، ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد شروع کریں۔ یہ میرا تمام پاکستانیوں کے لیے پیغام ہے کہ یہ مارچ سیاست کے لیے نہیں، انتخابات یا مذہب کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ میں پاکستان کو حقیقی طور پر آزاد کرنا چاہتا ہوں اور ملک میں صاف و شفاف انتخابات چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی اس امپورٹڈ حکومت نے کی ہے، لوگ تماشہ دیکھ رہے ہیں قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے، بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے لیکن غلام پاکستانیو کو اجازت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے ملک میں ہی ہوں، لندن اور واشنگٹن میں نہ ہوں، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے لیکن چوروں کو قبول نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.