ETV Bharat / international

Imran Khan in terrorism case دہشت گردی کے مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منظور - عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ

توشہ خانہ معاملے میں عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ جس پر اسلام آباد پولس نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پارٹی کارکنوں کے ذریعہ سڑکوں پر نکلنے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔Imran Khan in terrorism case

Imran Khan granted bail in terrorism case
دہشت گردی کے مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منظور
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 10:52 PM IST

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کے خلاف دائر مقدمہ میں انہیں ضمانت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ معاملے میں عمران خان کو الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ہونے والے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں عدالت کا یہ فیصلہ آیا ہے۔Imran Khan in terrorism case

اسلام آباد پولس نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پارٹی کارکنوں کے ذریعہ سڑکوں پر نکلنے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔

پی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت یہ مقدمات دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے تھے، جن میں مسٹرعمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان اور سیکڑوں دیگر کو ملزم بنایا گیا تھا۔ ان مقدموں میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں کے کہنے پر سڑکیں بلاک کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Disqualification Ruling عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو آج ہی مسترد کرنے والی درخواست خارج

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ضمانت کے لیے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں جج جواد حسن عباس کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کرلی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.