ETV Bharat / international

Pakistan Cipher Case عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس سے جڑے گواہوں کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کیے ہیں۔ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔Adiala jail in Rawalpindi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 1:02 PM IST

Imran Khan charged in cipher case
Imran Khan charged in cipher case

اسلام آباد: سائفر کیس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کیا۔ حالانکہ سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے جرم سے انکار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی اپیل کی تاہم عدالت نے فرد جرم روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی ہے، فرد جرم عائد کیا جاتا ہے۔

  • آج عمران خان نے عدالت میں صاف کہہ دیا کہ میں نے کیا جرم کیا ہے؟ میرے خلاف سازش ہوئی، میری حکومت گرائی گئی! یہ ایک ایسا ٹرائل ہے جس میں الزامات نہیں دکھائے گئے جن کے خلاف یہ ٹرائل چل رہا ہے، یہ ایک غیر قانونی ٹرائل ہے۔
    #انصاف_کا_جنازہ pic.twitter.com/eSf1mLifLp

    — PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) October 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عدالت نے کیس سے جڑے گواہوں کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کیے ہیں، کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد فردِ جرم کی تاریخ آج مقرر کی گئی تھی۔ اس موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف چار سال بعد پاکستان واپس پہنچے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کا ہاتھ ہے، تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

عمران خان سائفر کیس کی وجہ سے جیل میں ہیں، انہیں 5 اگست کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے عمران خان کے خلاف 150 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.