اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی کا چیف سرپرست مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے سربراہ عمران خان کے عہدے سے متعلق قانونی چیلنجوں کا جائزہ لیا اور چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خطرے سے بچنے کے لیے پارٹی کے چیف سرپرست کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں فوجداری الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے این اے-95 (میانوالی-1) کے حلقے سے اثاثوں کی غلط تفصیلات جمع کرانے پر نااہل قرار دیا تھا۔
جیو نیوز نے رپورٹ کیا، الیکشن باڈی نے گزشتہ ماہ عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جب وہ توشکہ خانہ معاملے میں قصوروار پائے گئے تھے۔ تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنی پارٹی کی قیادت کرنے سے روکنے کے ای سی پی کے اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے رجوع کیا اور ان کے حق میں حکم امتناعی حاصل کیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن، جو عمران خان کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں، نے ای سی پی کو عمران خان کے خلاف کوئی منفی کارروائی کرنے سے روک دیا اور چیف جسٹس کو تجو پیش کی کہ اس معاملے کا فیصلہ ایک بڑا بینچ کرے۔ پارٹی رہنماؤں نے قانونی پہلوؤں پر بات چیت کے لیے جمعہ کو ملاقات کی اور عمران کو پارٹی کا چیف سرپرست مقرر کرنے پر غور کیا۔
یو این آئی