ETV Bharat / international

Imran khan attacked عمران لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اسی لیے انہیں مارنے آیا تھا، حملہ آور کا بیان - عمران خان کا لانگ مارچ

پولیس کو دیے گئے بیان میں مبینہ حملہ آور نے کہا ہے کہ میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا اور کسی کو نہیں مارنا چاہتا تھا۔ یہ حملہ اس لیے کیا کیونکہ عمران لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی۔ سابق وزیر اعظم پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران مسلح شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنٹینر پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ Imran khan attacked

I only wanted to kill Imran khan because he is misleading people, says attacker
عمران لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اسی لیے انہیں مارنے آیا تھا، حملہ آور کا بیان
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 8:49 PM IST

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ایک ریلی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے کہا ہے کہ میں عمران کو اس لیے مارنے آیا تھا کیونکہ وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔ فائرنگ سے عمران زخمی ہوگئے تھے۔ دوران تفتیش حملہ آور کا کہنا تھا کہ ’عمران لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے اسے مارنے کی کوشش کی۔ میں اکیلا ہوں، میرے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ جس دن سے اس نے لاہور چھوڑا، میں اس کے لیے کوشش کر رہا تھا۔ میں بائیک پر اکیلا آیا تھا، اس سوال پر کہ موٹر سائیکل کہاں ہے، حملہ آور نے کہا کہ میں نے اسے اپنے ماموں کی دکان پر کھڑا کیا ہے، میرے ماموں کی موٹر سائیکل کی دکان ہے۔Imran khan attacked

فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد عمران کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ عمران، اپنی دائیں ٹانگ پر پٹی باندھے ہوئے نظر آئے جب وہ ایک ایس یو وی گاڑی پر لے جا رہے تھے۔ عمران خان پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ موجودہ حکومت کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے ایک حصے کے دوران اپنے کنٹینر پر کھڑے تھے۔ مبینہ طور پر فوج کا اعتماد کھونے کے بعد عمران کو اپریل میں اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے بعد کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے۔ ٹانگ پر گولی لگنے کے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوکر لاہور کی جانب روانہ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.