ETV Bharat / international

Husband Wife Shoot Each Other پاکستان میں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کردیا

پاکستان میں ازدواجی تنازعات کے عجیب و غریب معاملے میں ایک جوڑے نے بیٹے کے سامنے ایک دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے کراس فائرنگ کی وجہ سے موت قرار تو دیا ہے لیکن پولیس دیگر زاویوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے اور انہیں شبہ ہے کہ بیٹے نے والد کو اپنی ماں کو قتل کرتے دیکھ کر بدلہ لینے کے لیے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہوگا۔

Husband wife shoot each other dead after 25 years of marriage in Pakistans Peshawar
پاکستان میں بیٹے کے سامنے میاں بیوی نے ایک دوسرے کو گولی مار دی
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 9:38 AM IST

پشاور: پاکستان کے پشاور علاقے میں 25 سال قبل شادی کرنے والے ایک جوڑے نے اپنے بیٹے کے سامنے کچھ بحث و مباحثہ کرنے پر ایک دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے شہاب خیل میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق شوہر بخشیش کا اپنی بیوی مسماع سے کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا۔ شدید غصے میں اس نے اپنی بیوی کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور مسماع کسی طرح دوسرے کمرے میں بھاگنے میں کامیاب ہو گئی اور پھر دوسری بندوق لے کر آئی اور جوابی کارروائی میں اپنے شوہر پر گولی چلا دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ لیکن بیٹے خان زیب نے اپنی ماں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق، پولیس نے گھر سے ایک پستول اور خالی کھول برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے کراس فائرنگ کی وجہ سے موت قرار دیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اس معاملے میں دیگر زاویوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ انہیں شبہ ہے کہ بیٹے نے اپنے والد کو اپنی ماں کو قتل کرتے دیکھ کر بدلہ لینے کے لیے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہو گا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے علاوہ پولیس کو واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Blast in Balochistan پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دھماکہ، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پشاور میں جرائم، خاص طور پر ڈکیتی، اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ شہر ایک ایسے معاشی بحران کے درمیان پھنسا ہوا ہے جب پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔جنوری میں، پشاور میں بھی ایک مسجد میں ایک المناک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.