ETV Bharat / international

Hurricane Maggie in Philippines: فلپائن میں طوفان میگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر167 ہوئی

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل نے کہا کہ وسطی فلپائن میں 164 اور جنوبی فلپائن میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ ایجنسی نے آفت زدہ علاقوں سے موصول اپنی رپورٹ میں وسطی فلپائن میں مزید 110 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع دی۔Hurricane Maggie in Philippines

Hurricane Maggie in Philippines, death toll rose to 167
فلپائن میں طوفان میگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر167 ہوئی
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 11:00 PM IST

فلپائن میں گردابی طوفان میگی تباہی مچا رہا ہے۔ طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 167 ہو گئی ہے جب کہ 110 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔حکومت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل نے کہا کہ وسطی فلپائن میں 164 اور جنوبی فلپائن میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ ایجنسی نے آفت زدہ علاقوں سے موصول اپنی رپورٹ میں وسطی فلپائن میں مزید 110 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع دی۔Hurricane Maggie in Philippines

یہ بھی پڑھیں: Floods in South Africa's Durban: جنوبی افریقہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، سینکڑوں کی تعداد میں ہلاکتیں

میگی نے سب سے پہلے وسطی اور جنوبی فلپائن کے علاقوں میں اپنی دستک دی، جس سے شدید بارش ہوئی۔ اس کے بعد 10 اپریل کو اس نے صوبہ لیٹے کے بیبے اور ابویوگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے یہاں کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ جمعہ کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیرتے نے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کو امدادی سامان فراہم کیا۔ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ میں دبے دیہات کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.