ETV Bharat / international

Political Crisis in Pakistan: پاکستان میں الیکشن کروائیں یا انتشار کا سامنا کریں، عمران خان - پاکستان میں سیاسی بحران

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی کوئی بھی کوشش ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دے گی۔ انھوں نے اپنے حامیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ جلد پرامن تحریک کی کال دیں گے اور یہ تحریک اسی وقت ختم ہوگی جب انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Imran Khan
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 4:54 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی کوئی بھی کوشش ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دے گی۔ پیر کو دی نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ عمران خان نے یہ انتباہ اس وقت دیا جب پارٹی صدر کی کال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور حامیوں نے اتوار کی رات ملک کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ اپنے آبائی رہائش گاہ بنی گالہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ جلد پرامن تحریک کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک اسی وقت ختم ہوگی جب انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے پورے ملک میں اہم احتجاجی مقامات پر بڑی اسکرینیں لگائیں۔ اسلام آباد کے ایف نائن پارک، کراچی کے شاہراہ قائدین، لاہور کے لبرٹی چوک، فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک، راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ، ملتان کے شاہ عبداللہ چوک اور پشاور کے ہشت نگری گیٹ پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Political Crisis in Pakistan: انتخابات سے بھاگنے پرعمران خان نے اپوزیشن کی سخت تنقید کی

Imran Khan Loses No-Confidence Vote: پاکستان قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی مکمل تفصیل

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ اگر موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے دیا گیا تو وہ تمام سرکاری اداروں کو تباہ کر دیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی این اے بی اور ایف آئی اے کو ختم کر چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات آزادانہ اور غیرجانبدارانہ نہ ہوئے تو ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ ساتھ ہی عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکمران جماعت نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کا استعمال کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.