یروشلم: غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج تیسرے روز مصر کو حماس کی جانب سے رہائی کے لیے 13 یرغمالیوں اور اسرائیل کی طرف سے 39 فلسطینیوں کی فہرست موصول ہوئی تھی۔ حماس نے کہا کہ اس نے 13 اسرائیلی اور چار غیر ملکی شہری کو بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چار روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے یرغمالیوں کا یہ تیسرا بیچ ہے۔ چار غیر ملکی یرغمالیوں میں تین تھائی شہری اور ایک اسرائیلی روسی شہری ہے ہیں۔
-
In implementation of the commitments of the third day of the humanitarian truce agreement, 39 Palestinian civilians will be released in exchange for the release of 13 Israeli civilians from Gaza, in addition to a Russian national and 3 Thais who have already been handed over to…
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">In implementation of the commitments of the third day of the humanitarian truce agreement, 39 Palestinian civilians will be released in exchange for the release of 13 Israeli civilians from Gaza, in addition to a Russian national and 3 Thais who have already been handed over to…
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 26, 2023In implementation of the commitments of the third day of the humanitarian truce agreement, 39 Palestinian civilians will be released in exchange for the release of 13 Israeli civilians from Gaza, in addition to a Russian national and 3 Thais who have already been handed over to…
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 26, 2023
وہیں قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ 39 فلسطینیوں کی تیسرے بیچ کو 13 اسرائیلی، تین تھائی اور ایک روسی شہری کے بدلے رہا کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی اور غیر ملکی شہریوں کو پہلے ہی ریڈ کراس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عارضی جنگ بندی کا آغاز جمعہ کی صبح 7 بجے سے شروع جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے دوران اسرائیل حماس قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے اور امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دینا ہے۔ معاہدے کے ہی تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینی قیدیوں اور غزہ میں قید 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں