ارکان حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریباً دس لاکھ حجاج کرام نے آج حج کے رکن اعظم عرفہ یعنی قیام عرفہ ادا کیا، جہاں حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور یہاں خطبہ حج بھی سنے۔
سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ پہنچے Hajj Pilgrimages Leave For Muzdalifah۔ مغرب اور عشاء کی نمازیں وہیں جمع ادا کریں گے۔ کل دس ذی الحج کی فجر تک وہیں قیام کریں گے۔ مزدلفہ میں قیام ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات گذاری اور فجر کی نماز وہیں ادا کی۔ حجاج کرام کل عید الاضحیٰ کے دن رمی جمرات کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دو برس بعد 10 لاکھ حجاج کرام فرائض حج ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ امسال کا حج 65 برس سے کم عمر کے لوگوں کے لیے ہے، جس میں سعودی وزارت صحت کی طرف سے منظور شدہ کووڈ 19 ویکسین کی بنیادی خوراکوں کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے کی شرط عائد تھی۔
مزید پڑھیں: