ETV Bharat / international

UK on Russian Iranian Hackers برطانیہ نے مختلف گروپوں کو روس اور ایران کے ہیکرز سے خبردار کیا - ہیکرز بنا رہے برطانیہ کے گروپوں کو نشانہ

برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا کہ روسی اور ایرانی ریاست سے منسلک ہیکرز تیزی سے برطانوی سیاست دانوں، صحافیوں اور محققین کو جدید ترین مہمات کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں جس کا مقصد کسی شخص کی ای میل تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ Russian Iranian hackers targeting UK groups

برطانیہ نے روس اور ایران کے ہیکرز سے خبردار کیا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 8:14 AM IST

لندن: برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (این سی ایس سی) نے جمعرات کو روس اور ایران کے ہیکروں سے مسلسل خطرے کے لئے خبردار کیا ہے۔ یہ ہیکرز معلومات اکٹھا کرنے کے مقصد سے برطانیہ اور دیگر ممالک میں افراد اور تنظیموں کے خلاف سائبر حملے کرتے ہیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نے روس اور ایران میں قائم سائبر ہیکرز کی جانب سے تنظیموں اور افراد کے خلاف ٹارگٹ اسپئر فشنگ مہم کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

این سی ایس سی کے مطابق، روس میں مقیم سیبورجیم اور ایران میں مقیم ٹی اے453 گروپوں نے معلومات حاصل کرنے کے لیے 2022 کے دوران برطانیہ اور دیگر ممالک میں متعدد تنظیموں اور افراد کے خلاف الگ الگ مہم چلائی۔ بیان کے مطابق، حملوں کا ہدف عام لوگ نہیں بلکہ تعلیم اور دفاع کے شعبے، سرکاری ادارے، این جی اوز کے ساتھ ساتھ سیاست دان، صحافی اور کارکن تھے۔ برطانیہ کے رائل میل نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ سائبر حملے کے نتیجے میں اس کی بین الاقوامی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ دی ٹیلی گراف اخبار کے مطابق اس حملے کے پیچھے روس میں قائم لاک بٹ ہیکر گروپ کا ہاتھ ہے۔ روسی حکومت نے متعدد بار سائبر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran's Revolutionary Guard برطانیہ، ایرانی پاسداران انقلاب کو جلد ہی دہشت گرد قرار دے گا، رپورٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.