ETV Bharat / international

Greece Honors PM Modi یونان کی صدر نے وزیراعظم مودی کو ملک کے اہم ترین اعزاز سے نوازا - وزیراعظم مودی کو اعزاز

وزیر اعظم مودی کو یونان میں 'گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 'دی آرڈر آف آنر' 1975 میں قائم کیا گیا تھا اور اس اعزاز کو یونان کے صدر کی طرف سے وزرائے اعظم اور ان معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے یونان کو اپنی خصوصی حیثیت کی وجہ سے بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کیا ہو۔ PM Modi Greece Visit

Greece Honors PM Modi with 'The Grand Cross of the Order of Honour'
وزیر اعظم مودی کو یونان میں 'گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر' کے اعزاز سے نوازا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 4:29 PM IST

Updated : Aug 25, 2023, 4:50 PM IST

وزیر اعظم مودی کو یونان میں 'گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر' کے اعزاز سے نوازا گیا

ایتھنز : یونان کی صدر کیٹرینا سکیلاروپولو نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو 'دی گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر' سے نوازا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد یونان کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی 40 سال بعد یونان کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں۔ یونان کا آخری اعلیٰ سطح کا دورہ ستمبر 1983 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کیا تھا۔

واضح رہے کہ آرڈر آف آنر 1975 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس اعزاز کو یونان کے صدر کی طرف سے وزرائے اعظم اور ان معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے یونان کو اپنی خصوصی حیثیت کی وجہ سے بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس اعزاز کے نوازت جانے کے بعد پی ایم مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ایس پر لکھا کہ مجھے گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر سے نوازنے پر میں صدر کیٹرینا ساکیلاروپولو، یونان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونان کے لوگ بھارت کے تئیں کتنی عزت رکھتے ہیں۔

  • I thank President Katerina Sakellaropoulou, the Government and people of Greece for conferring upon me The Grand Cross of the Order of Honour. This shows the respect the people of Greece have towards India. @PresidencyGR pic.twitter.com/UWBua3qbPf

    — Narendra Modi (@narendramodi) August 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یونان کے وزیر اعظم نے صدر کترینا ساکیلاروپولو سے ملاقات کے بعد وزیراعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں مودی نے یونانی صدر سے کہا کہ چندریان 3 کی کامیابی نہ صرف بھارت کی بلکہ پوری انسانیت کی جیت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے چندریان مشن کی کامیابی پر یونان کے صدر کی طرف سے دی گئی نیک خواہشات پر اظہار تشکر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 25, 2023, 4:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.