غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ میں ایک اسپتال کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے دی۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے حملوں میں عمارت کے ساتھ ساتھ ہسپتال کو نشانہ بنایا، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ ساتھ ملاقات کے لئے آنے والے افراد اور طبی عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ اس طبی سہولت میں نقصان درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہسپتال میں مریضوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیل نے منگل کی رات غزہ پٹی میں فلسطینی اسلامی جہاد کے کارکنوں کے خلاف فضائی حملے کرتے ہوئے آپریشن ’’شیلڈ اینڈ ایرو‘‘ کا آغاز کیا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کے مطابق، جواب میں فلسطینی اسلامی جہاد کے کارکن نے اسرائیل پر 500 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔ تازہ ترین جھڑپوں میں کم از کم ایک اسرائیلی اور 30 سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ 2023 کے آغاز سے اب تک فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 139 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 25 غزہ پٹی میں مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کی علی الصبح غزہ پٹی پر فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے کارکنان پر فضائی حملہ کیا تھا۔ فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز نے منگل کی علی الصبح غزہ شہر اور غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں کئی عمارتوں پر بمباری کی۔ پہلی عمارت غزہ شہر کے الرمل محلے میں ’’داؤد‘‘ ٹاور میں رہائشی اپارٹمنٹ تھی اور دوسرا ہدف رفح شہر میں ایک عمارت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Israel Airstrikes on Gaza غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں بارہ کی موت
یو این آئی