نئی دہلی: جی۔20 سربراہی اجلاس میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیں مہمان ملک - بنگلہ دیش کے طور پر مدعو کرکے ہماری عزت کی ہے اس کے ہم ہندوستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہندوستانی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے بہت اچھا کام کیا... یہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی ہر وقت ہمارے وزیر اعظم کو دوسرے رہنماؤں سے ملنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ فخر ہے اور ہمارے وزیر اعظم (شیخ حسینہ) نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے ہمیں مہمان ملک کے طور پر مدعو کر کے ہمیں عزت بخشی۔ ہم ہندوستان کے بے حد مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش جی۔20 کا رکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اعلامیہ پر اتفاق کیا گیا ہے اور یہ ان کی (پی ایم مودی) کی قیادت کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص بات یہ ہے کہ سبھی نے اس اعلامیہ پر اتفاق کیا کیونکہ اس میں بہت زیادہ شک تھا۔
-
US President Joe Biden takes selfie with Bangladesh PM Sheikh Hasina at G20 Summit
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/mk8FcC0Tha#SheikhHasina #USPresident #JoeBiden #Bangladesh #G20India2023 #G20SummitDelhi pic.twitter.com/ULdcMBwBTY
">US President Joe Biden takes selfie with Bangladesh PM Sheikh Hasina at G20 Summit
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/mk8FcC0Tha#SheikhHasina #USPresident #JoeBiden #Bangladesh #G20India2023 #G20SummitDelhi pic.twitter.com/ULdcMBwBTYUS President Joe Biden takes selfie with Bangladesh PM Sheikh Hasina at G20 Summit
— ANI Digital (@ani_digital) September 9, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/mk8FcC0Tha#SheikhHasina #USPresident #JoeBiden #Bangladesh #G20India2023 #G20SummitDelhi pic.twitter.com/ULdcMBwBTY
مزید پڑھیں: G20 Summit 2023 جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں آج عالمی چیلنجوں کے حل کے لئے پیش رفت
India UK Talks وزیراعظم مودی اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے درمیان دو طرفہ بات چیت
امریکی صدر کی شیخ حسینہ کے ساتھ سیلفی
امریکی صدر جو بائیڈن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہفتہ کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت منڈپم میں سیلفی لی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے چند لمحے ایک دوسرے سے بات بھی کی۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا کہ یہ خوشی کا لمحہ تھا۔ ہر کوئی خوشی محسوس کر رہا تھا اور صدر بائیڈن سیلفی لیتے ہوئے بہت پرجوش نظر آئے۔ اے این آئی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہاں، صدر بائیڈن بہت پرجوش تھے۔ انہوں نے میرے ایک دوست سے فون لے لیا، کیونکہ انہیں تصویر لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اس سے سبھی لطف اندوز ہوئے، یہ واقعی اچھا تھا۔ آپ چہرے دیکھ سکتے ہیں، سب بہت خوش تھے، میں کہوں گا کہ یہ ایک حیرت انگیز وقت تھا۔
یو این آئی