ETV Bharat / international

Shooting in US امریکہ کے جارجیا میں فائرنگ، چار افراد ہلاک - اٹلانٹا میں فائرنگ

امریکہ میں ایک بار فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ فائرنگ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں ہوا جس میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔ Firing in Georgia

امریکہ کے جارجیا میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 10:05 AM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 10:45 بجے جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تقریباً 45 کلومیٹر دور جنوب مغربی ہنری کاؤنٹی کے شہر ہیمپٹن کے ڈاگ ووڈ لیکس کے علاقے میں پیش آیا۔ ہیمپٹن پولیس کے سربراہ جیمز ٹرنر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سراغ رساں کم از کم چار جرائم کے مقامات کی تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس ابھی تک ملزم کی تلاش میں ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت 41 سالہ آندرے لانگمور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی رہائشی ہے۔ ہیمپٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے مشتبہ شخص کی ایک تصویر اور تفصیل جاری کی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ2017 کالی جی ایم سی اکاڑیا چلارہا تھا اور ایک کالی ہینڈگن لے جارہا تھا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ حکام نے فائرنگ کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص کو پولیس سے رابطہ کرنے اور 911 پر کال کرنے کے لئے کہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے بھی ان واقعات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: California Shooting امریکہ کے اوکلینڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.