ETV Bharat / international

Explosion in Brazil برازیل میں شوٹنگ کلب میں دھماکے سے چار افراد کی موت - برازیل میں دھماکہ

برازیل میں ایک شوٹنگ کلب میں دھماکہ ہوا جس میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ یہ دھماکہ برازیل کے منوس شہر میں پیش آیا۔ explosion at shooting club in Brazil

برازیل میں شوٹنگ کلب میں دھماکے سے چار افراد کی موت

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 10:43 AM IST

ساؤ پالو: برازیل کی ایمیزونس ریاست کے راجدھانی منوس شہر کے ایک شوٹنگ کلب میں ہوئے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی فائر بریگیڈ محکمے نے یہ اطلاع دی۔ یہ دھماکہ اتوار کی صبح منوس کے مغربی حصے میں واقع کلب میں ہوا۔ فائر بریگیڈ کے محکمے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جب ایمرجنسی سروس کے اہلکار پہنچے تو گیس کی تیز بو آ رہی تھی۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر 2022 کو مغربی ترکیہ کے ایک ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے، ایک اہلکار کا کہنا تھا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ صوبہ آیدین کے گورنر نے ترک نشریاتی ادارے سی این این ترک کو بتایا تھا کہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی۔ گورنر حسین اکسوئے نے کہا کہ ایک ریسٹورینٹ کے کارکن کی ابتدائی شہادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کھانا پکانے والی گیس سلنڈر میں رساؤ تھا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Turkish Restaurant Blast ترکیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکہ، سات افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.