ETV Bharat / international

Iran Evin prison blaze ایران کی ایون جیل میں آتشزدگی، چار افراد ہلاک، درجنوں زخمی - ایون جیل کے اندر جھڑپ

تہران کی ایون جیل میں آتشزدگی کے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے چار قیدی ان افراد میں شامل تھے جنہیں چوری کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ایون جیل میں حالات معمول پر آگئے اور قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے فون کال کرنے کی اجازت دی گئی۔ Iran Evin prison blaze

Four dead, 61 injured in Iran Evin prison blaze
ایران کی ایون جیل میں آتشزدگی میں چار افراد ہلاک، درجنوں زخمی
author img

By

Published : Oct 16, 2022, 7:13 PM IST

تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کی ایون جیل میں ہفتہ کے روز آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کے روز کئی قیدیوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث پیش آیا۔ سکیورٹی اور صحت کے دستوں نے آگ میں لپٹے 70 قیدیوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

ارنا کے مطابق، 51 زخمیوں کا فوری طور پر علاج کیا گیا اور 10 دیگر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم آتشزدگی میں جان کی بازی ہارنے والے چار قیدی ان افراد میں شامل تھے جنہیں چوری کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ اتوار کے روز ایون جیل میں حالات معمول پر آگئے اور قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے فون کال کرنے کی اجازت دی گئی۔

سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ نے ابتدائی مرحلے میں دعویٰ کیا کہ ہفتے کے روز ایون جیل کے اندر جھڑپوں کا ملک میں حالیہ بدامنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران کئی دہائیوں میں اپنی شدید ترین مظاہروں کی وجہ سے لرز رہا ہے۔ ستمبر میں، مہسا امینی کی موت اس وقت ہوئی جب اسے ملک کی اخلاقی پولیس نے مبینہ حجاب صحیح طریقے سے نہ پہننے کی وجہ سے حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد سے ایرانی حکام نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Officials on Hijab Issue ایران میں حجاب تنازع ایک پروپیگنڈہ سے زیادہ کچھ نہیں، آغا مہدی مہدوی پور

مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے سینکڑوں افراد کو مبینہ طور پر ایون جیل بھیج دیا گیا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ ایران ایون جیل میں غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے شہریوں کی حفاظت کا مکمل ذمہ دار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم ایون جیل سے موصول ہونے والی رپورٹس پر فوری عمل کر رہے ہیں۔ ہم اپنی حفاظتی طاقت کے طور پر سوئس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایران غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے ہمارے شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے، جنہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.