ETV Bharat / international

Russia Annexes Ukraine Territory پوتن کا یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا اعلان - یوکرین کے 4 علاقے روس میں ضم

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو یوکرین کے چار شہروں کو اپنے ملک میں ضم کر لیا۔ ان علاقوں میں سربراہان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ اب یہ علاقے ہمیشہ کے لیے روس کا حصہ بن چکے ہیں۔ Russia Annexes Ukraine Territory

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 7:26 PM IST

ماسکو: یوکرین کے چار علاقوں کی روس سے الحاق ہونے کے بعد ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ روسی صدارتی محل کے ترجمان کریملین کے مطابق ریفرنڈم کے نتیجے میں یوکرین کے چار ریجنز خیرسون، زاپوریزیا، ڈونیسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق ہوا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان علاقوں کی روس میں شمولیت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ Russia Annexes Ukraine Territory

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ اب یہ علاقے ہمیشہ کے لیے روس کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس موقع پر صدر پوتن نے یوکرین کو مذاکرات کی دعوت دی مگر اسی کے ساتھ واضح کر دیا کہ روس اب ضم کیے گئے ان چار علاقوں پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ چاروں ریجن کے عوام نے 23 اور 27 ستمبر کے درمیان ہونے والے ریفرنڈم میں روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا روس کے سرکری میڈیا نے اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی درخواست پر 96 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔ امریکہ نے بھی اس حوالے سے یوکرین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia To Annex Ukraine Territory یوکرین کے چارعلاقے روس میں شامل ہوں گے، کریملن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.