ETV Bharat / international

Trump's Twitter Account reinstated سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال - ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپس ہو گئی ہے۔ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلیو ٹک کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے پول کرایا تھا۔ Trump return on Twitter after Elon Musk poll

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 10:40 AM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 22 ماہ بعد دوبارہ بلیو ٹک کے ساتھ بحال ہو گیا ہے۔ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اتوار کی صبح ٹویٹ کیا کہ سابق صدر ڈونلاڈ ٹرمپ 22 ماہ بعد ٹویٹر پر واپس آگئے ہیں۔ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلیو ٹک کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔ چند روز قبل مسٹر مسک نے ٹوئٹر پر ایک سروے کے ذریعے لوگوں سے پوچھا کہ کیا سوشل میڈیا پر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا جا سکتا ہے۔ سروے میں زیادہ تر لوگوں کا جواب 'ہاں' میں تھا۔ Donald Trump back on Twitter

انہوں نے بتایا کہ اس سروے میں 51.8 فیصد یوجرزنے مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ 48.2 فیصد یوجرزاپنے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ اس سروے میں کل 1,50,85,458 لوگوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Elon Musk Starts Twitter Opinion Poll ایلون مسک کا صارفین سے سوال، ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کیا جائے یا نہیں؟

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے صارفین سے ووٹنگ کے ذریعے سوال پوچھا کہ کیا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کیا جائے یا نہیں؟ ارب پتی ایلون مسک نے اس سے قبل کہا تھا کہ سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ایلون مسک نے 19 نومبر کو ٹوئٹر پر ایک پول شئیر کیا جس میں صارفین سے کہا گیا کہ پول میں شرکت کرکے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو دوبارہ چلانے کے متعلق ووٹ دیں۔ایلون مسک نے سوال پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کو ہاں یا نہیں کا آپشن دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.