ETV Bharat / international

Sania Mirza on Gaza War غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ثانیہ مرزا کو غصہ آگیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 1:08 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 7:47 PM IST

سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اتوار کے روز محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر دنیا کی خاموشی پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انھوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے دنیا کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ Palestinian children, Israeli bombing

Sania Mirza on Gaza War
Sania Mirza on Gaza War

اسلام آباد: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 3342 بچوں سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے دل برداشتہ ہو کر ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیل کی فوجی کارروائی پر دنیا کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔ اسرائیل کی بمباری سے فلسطینی بچوں کی ہلاکت پر ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر لکھا: "اور ہم اب بھی خاموش ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے"۔

Sania Mirza's Instagram Post  on Gaza War

ٹینس اسٹار ثانیہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے پر ردعمل کا اظہار کرنے والی پہلی مشہور شخصیت نہیں ہیں۔ صرف پاکستانی مشہور شخصیات ہی نہیں جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ معروف ٹی وی شخصیت پیئرز مورگن نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کی اندھا دھند بمباری کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پیئرس مورگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ، جنگ ختم ہونے پر یہ فلسطینی کہاں رہیں گے؟ ان کے بہت سے گھر تباہ ہو رہے ہیں۔ کیا اسرائیل کے پاس کوئی جواب ہے؟ کیا اسے کوئی پرواہ ہے؟"

  • Where are these Palestinians going to live when the war is over? So many of their homes are being destroyed.
    Does Israel have an answer? Does it care? https://t.co/YV3cc3f0Mk

    — Piers Morgan (@piersmorgan) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

How are they supposed to hear this msg if you’ve cut off their ability to communicate? https://t.co/cMEGDbBawc

— Piers Morgan (@piersmorgan) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت کریم بینزیما کے پیچھے پڑ گئی

اس سے قبل ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلا خط لکھتے ہوئے ان سے اسرائیل-فلسطینی تشدد کو روکنے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کے صدر کے طور پر آپ ایک اور جان چلی جانے سے پہلے غزہ اور اسرائیل میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی اپیل کریں۔ یہ خط ہائی پروفائل ہالی ووڈ ستاروں، فنکاروں، مشہور شخصیات اور سیاسی وکلاء کے اتحاد آرٹسٹ 4 سیز فائر کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ اس کھلے خط پر 95 مشہور شخصیات نے دستخط کیے تھے۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.