ETV Bharat / international

Benazir Bhutto's Niece Ties Knot پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھانجی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور بے نظیر بھٹو کی بھانجی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بتا دیں کہ فاطمہ کے شوہر گراہم بائرا ایک امریکی ہیں۔ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ گراہم نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام جبران رکھا ہے۔

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 5:06 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 5:44 PM IST

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بھانجی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھانجی فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تقریب کراچی میں فیملی کی رہائش گاہ 70 کلفٹن میں منعقد ہوئی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور بے نظیر بھٹو کی بھانجی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ فاطمہ بھٹو کے بھائی ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ کے نکاح کی تقریب کراچی میں فیملی کی رہائش گاہ 70 کلفٹن میں ہوئی۔

  • On behalf of our father, Shaheed Mir Murtaza Bhutto and the Bhutto family, I’m very happy to share some happy news. My sister Fatima and Graham were married in an intimate nikkah ceremony yesterday at our home, 70 Clifton. pic.twitter.com/SQjPB4yB7r

    — Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذوالفقار علی بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے خوشخبری سناتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ میری بہن فاطمہ اور گراہم کی شادی گزشتہ روز ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ہوئی، یہاں نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔ بتا دیں کہ فاطمہ کے شوہر گراہم بائرا ایک امریکی ہیں۔ انہوں نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا۔ گراہم نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام جبران رکھا ہے۔

انہوں نے جوڑے کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔ فاطمہ بھٹو نکاح کی تقریب کے دوران سادہ انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے سفید سوٹ کا انتخاب کیا تھا۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق فاطمہ 29 مئی 1982 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کئی کتابیں لکھی ہیں، جن میں 'سونگز آف بلڈ اینڈ سوارڈ' کے عنوان سے ایک یادداشت بھی ہے، جس میں ان کے خاندان کی سیاسی تاریخ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahid Afridi Daughter Marriage شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی کا نکاح

Last Updated : Apr 29, 2023, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.