ETV Bharat / international

Forest fires in Canada کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہر، جو بائیڈن کا اظہار تشویش

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں 160 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس سے لگ بھگ 45 لاکھ 7 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا، 600 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Forest fires in Canada are still out of control
ینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہر
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 7:43 PM IST

کیوبیک: موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں 160 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس سے لگ بھگ 45 لاکھ 7 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا، 600 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ سے اوٹاوا اور کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو شدید متاثر ہوا ہے، اب تک گیارہ ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آگ کی وجہ سے امریکہ کی کئی ریاستوں میں فضائی آلودگی تیسرے روز بھی برقرار ہے اس کے علاوہ ہوا کا معیار بد ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مغربی ریاستوں اور کیرولینا میں الرٹ جاری کر دیا گیا، نیویارک کا مشہور جارج واشنگٹن پُل کو بھی زدی مائل دھوئیں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے فیلاڈیلفیا اور نیویارک میں فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا، پینسلوانیا، میری لینڈ، واشنگٹن اور نیویارک میں جلتی لکڑیوں کی بو آنے لگی۔ واضح رہے نیویارک کا ائیر کولٹی انڈیکس ڈھاکہ اور ہنوئی شہر سے بھی زیادہ خراب ہوگیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی کینیڈا میں جنگل کی آگ کے دھوئیں کے اثرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے بھی دھوئیں کی زد میں آنے پر کینیڈا میں کئی دنوں سے جاری جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے مقامی حکام سے رہنمائی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے تحریری بیان میں، بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی کینیڈا میں جنگل کی آگ کے دھوئیں کے اثرات سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے مئی سے اب تک 600 سے زیادہ فائر فائٹرز اور امدادی عملے کے ساتھ ساتھ فائر فائٹنگ یونٹس کو بھی علاقے میں تعینات کیا ہے، بائیڈن نے کہا کہ اس نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے کل بات چیت کی ہے اور اضافی مدد کی پیشکش کی ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اضافی فائر فائٹنگ اہلکاروں اور آگ بجھانے والی گاڑیوں جیسے ایئر ٹینکرز کی کینیڈا کی درخواست کا جواب دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ Pete Buttigiegسے فضائی ٹریفک پر بگڑ نے اور فضا کے معیار پر پڑنے والے اثرات کو بہتر بنانے کے بارے میں معلومات کی درخواست کی ہے۔ جو بائیڈن نے ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ فضا کے معیار پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔ بائیڈن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ "AirNow.gov" کا وزٹ کرتے ہوئے اپنے جائے مقام کے بارے میں ہوا کے موجودہ معیار اور تازہ ترین صحت عامہ کی رہنمائی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نے "CDC.gov" پر آگ کے دھوئیں کے اثرات سے بچنے کے لیے سفارشات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور ان سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوءے محفوظ رہیں ۔(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.