ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی نامی فورس کے انٹیلیجنس اہلکاروں نے برطانوی نائب سفیر اور دیگر غیر ملکیوں کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Foreign Diplomats Arrested in Iran ان لوگوں پر محدود علاقوں میں مٹی کے نمونے جمع کرنے کا الزام ہے۔ انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق، آئی آر جی سی نے برطانوی نائب سفیر سمیت غیر ملکی سفارت خانوں کے کچھ سفارت کاروں کی شناخت کی ہے۔جو اپنے سفارتی مشن کو آگے بڑھانے کے بجائے جاسوسی کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق "برطانوی نائب سفیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ صحرائے شہداد (وسطی ایران میں) ایک سیاح کے طور پر گئے تھے لیکن ریکارڈ شدہ تصاویر کے مطابق وہ اس علاقے میں مٹی کے نمونے جمع کر رہے تھے۔" مغربی خبر رساں اداروں نے گرفتار برطانوی سفارت کار کی شناخت ایران میں برطانوی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن جائلز وائٹیکر کے نام سے کی ہے۔ ساتھ ہی برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ایران میں برطانوی سفارت کار کی گرفتاری کی خبریں مکمل طور پر غلط ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:
ایران کے اعلیٰ فوجی افسر کرنل صیاد خدائی کا گولی مار کر قتل