ETV Bharat / international

Ford Motor Company فورڈ جرمن فیکٹری میں 3200 ملازمین کو فارغ کرے گی - فورڈ نے بڑے پیمانے پر برطرفی کا منصوبہ بنایا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کار ساز کمپنی فورڈ جرمنی میں 3200 ملازمین کو نوکری سے نکال سکتی ہے۔ جرمنی کے کولون شہر میں واقع فیکٹری میں تقریبا 14 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ Ford Plans Massive Layoffs

فورڈ جرمن فیکٹری میں 3200 ملازمین کو فارغ کرے گی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 11:55 AM IST

برلن: امریکی کار ساز کمپنی فورڈ جرمنی کے کولون شہر میں واقع اپنی فیکٹری سے 3200 ملازمین کو فارغ کرے گی۔ آئی جی میٹل میٹل پروڈیوسرز یونین کے مطابق، کمپنی نے امریکہ میں پروڈکشن پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے منصوبوں کے حصے کے طور پریہ فیصلہ کیا۔ فورڈ نے اس سے قبل جرمنی میں اپنی فیکٹری کو دوبارہ منظم کیا تھا۔ کولون میں تین سال پہلے تقریباً 18 ہزار لوگ کام کرتے تھے جبکہ اب ان کی تعداد 14 ہزار ہے۔ مقامی میڈیا نے فورڈ جرمنی میں ورکس کونسل کی نائب صدر کیتھرینا وان ہیبل کے حوالے سے بتایا کہ اگر انتظامیہ اس منصوبے پر عمل کرتی ہے تو 3,200 ملازمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ میڈیا میں ورکس کونسل نے یورپ میں انتظامیہ کی طرف سے داخلی ہدایات کے حوالے سے بتایا کہ دو میٹنگوں میں ملازمین کو منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ کمپنی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔ اس وقت یورپ میں فورڈ کے تقریباً 45000 ملازمین ہیں۔

وہیں گوگل کی پیرنگ کمپنی الفابیٹ نے 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ملازمین کو ای میل بھیج کر آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ کی جانب سے 10,000 اور ایمیزون کی جانب سے 10,000 افراد کی برطرفی کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ملازمین کو بھیجے گئے ای میل میں کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ وہ برطرفی سے متعلق فیصلوں کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی توجہ کو بڑھا دیں، لاگت کی بنیاد کو تبدیل کریں، ٹیلنٹ اور سرمایہ کو اپنی اولین ترجیحات بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Google lays off 12,000 staff گوگل میں بڑے پیمانے پر چھٹنی، بارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.