ETV Bharat / international

Firing in Turkiye ترکیہ میں کافی شاپ میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک - ترکیہ کے ازمیر صوبے میں فائرنگ

ترکیہ میں فائرنگ کا معاملہ سانے آیا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ فائرنگ ازمیر صوبے میں ایک کافی شاپ میں پیش آیا۔ Shooting in Turkiye

ترکیہ میں کافی شاپ میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : May 12, 2023, 10:50 AM IST

انقرہ: ترکیہ کے ازمیر صوبے میں ایک کافی شاپ میں فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازمیر صوبے کے مینڈیس ضلع میں ایک کافی شاپ پر مردوں کے دو گروپ مالی قرض پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے۔ ترک اخبار حریت نے بتایا کہ بحث کے دوران دونوں گروپوں میں بحث اتنی بڑھ گئی کہ بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پانچ افراد ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اخبار نے کہا کہ اس واقعے سے ضلع کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینس کاریں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حریت نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shooting in California کیلیفورنیا میں فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک، پانچ زخمی

وہیں امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ فلوریڈا کا ہے جہاں لیک لینڈ میں 13 سالہ نوجوان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ تاہم بعد ازاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان زخمی بھی ہوا۔ فائرنگ سے زخمی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق، تامپا اور اورلینڈو کے درمیان لیک لینڈ میں بدھ کی شام ایک پولیس افسر کو ٹانگ میں گولی لگی۔ اس واقعے میں کسی اور اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ لیک لینڈ پولیس کے سربراہ نے کہا کہ افسر کو بائیں ٹانگ میں چوٹ لگی اور اس نے جوابی فائرنگ کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.