سڈنی: آسٹریلیا نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے ٹارونگا چڑیا گھر میں بدھ کی صبح ایک شیر اور اس کے چار بچے اپنے باڑے سے باہر نکل آئے، جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق باڑ سے شیر اور اس کے چار بچوں کے بھاگنے کی وجہ سے وہاں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ اطلاع بدھ کو بی بی سی کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔ Five Lions Escape Sydney Zoo
سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر میں صبح ایک شیر اور چار بچے دیکھے گئے۔ فوری طور پر وہاں موجود لوگوں کو ملازمین نے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ یہاں کے ملازمین نے سخت محنت کے بعد سب کو قابو میں کیا اور بحفاظت ان کے باڑے میں لے گئے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شیروں کے باڑے سے باہر آنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ چڑیا گھر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائمن ڈفی نے واقعے کو تشویشناک قرار دیا جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Leopard Caught Alive In Ganderbal گاندربل میں تیندوا پکڑا گیا
ڈفی نے کہا کہ چھوٹے علاقے کو چھ فٹ کی باڑ سے محفوظ کیا جاتا ہے جو عام طور پر لوگوں کو محفوظ فاصلے پر رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ چڑیا گھر بند تھا، اس کے باوجود ایک شیر اور اس کے چار بچوں کا باڑے سے باہر آنا حیران کن واقعہ ہے۔ چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ شیروں کے فرار ہونے کے 10 منٹ کے اندر ایک ملازم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔
یو این آئی