ETV Bharat / international

Mayanmar Road Accident میانمار میں گاڑی پلٹنے سے 5 افراد ہلاک، 23 زخمی

میانمار میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک، جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔Road Accident in Myanmar

author img

By

Published : Jan 8, 2023, 6:57 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

یانگون: وسطی میانمار کے نی پیتا میں ایک چھ پہیہ گاڑی کے پلٹنے سے پانچ خواتین کی موت ہو گئی اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ پرانی ینگون منڈالے ہائی وے پر نی پیتا میں یزین زرعی یونیورسٹی کے قریب ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا دائیں سامنے کا ٹائر پھٹ گیا، جس سے مسافر گاڑی سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔Five killed, 23 injured after vehicle overturns in Myanmar

پولیس اہلکار نے بتایا کہ "پانچ خواتین کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔" انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں 30 سے ​​زائد افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی ٹاٹکون قصبہ سے آرہی تھی اور پینیمانا شہر کی طرف جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں 10 مرد اور 13 خواتین شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹھوڑی، سر اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں۔ لیکن ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road accident in china چین میں زبردست سڑک حادثہ، 17 افراد ہلاک، 22 زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.