چین نے شمال مشرقی اور جنوب مغربی تائیوان کے قریب سمندر کی طرف کئی میزائل داغے۔ یہ اطلاع جزیرے کی وزارت دفاع نے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے پہلے کہا تھا کہ تائی پے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی میزبانی کی بڑی قیمت ادا کرے گا۔ چین سے 11 میزائل داغے گئے ہیں، لیکن ذرائع کے مطابق ان میزائلوں کی لینڈنگ جاپان میں بھی ہوئی ہے۔ سی این این کے مطابق چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کی مشرقی جانب سے سمندر میں کئی میزائل فائر کیے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام میزائل اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
وہیں جاپان کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کی جانب سے داغے گئے پانچ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرے ہیں۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق ہمارے ملک کی سلامتی سے ہے۔ ہم عوام کے تحفظ سے سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ چین نے تائیوان کے ارد گرد کے پانیوں میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر رہا ہے۔ جاپان نے سفارتی طور پر چین کے ساتھ احتجاج درج کرایا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جو ہماری قومی سلامتی اور ہمارے شہریوں کی حفاظت کو متاثر کرتا ہے"۔ جاپان کے جنوبی جزیرے کے علاقے اوکیناوا کے کچھ حصے تائیوان کے قریب ہیں۔ کیشی نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب چینی بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (EEZ) میں گرے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
China Taiwan Tension: چین نے تائیوان کے اطراف میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی
China Taiwan Tensions: تائیوان نے چین کی فوجی مشق کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا
Pakistan on Pelosi Taiwan Visit: دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی، پاکستان
چین تائیوان کے ارد گرد اپنی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں China military drills near Taiwan کر رہا ہے، جسے وہ اپنا علاقہ سمجھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ایک دن طاقت کے ذریعے اس پر قبضہ کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔ بیجنگ کی جانب سے سخت انتباہات کے باوجود امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے خودساختہ جزیرے کے دورے سے طاقت کا مظاہرہ شروع کردیا ہے۔