ETV Bharat / international

Firing in Waziristan وزیرستان میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، تین عسکریت پسند ہلاک - وزیرستان میں عسکریت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان کے ضلع دردونی میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس فائرنگ میں تین عسکریت پسند سمیت 9 فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔ militants and security forces in Waziristan

وزیرستان میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ

author img

By

Published : May 5, 2023, 9:41 AM IST

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 3 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 6 جوان بھی ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 4 مئی 2023 کو شمالی وزیرستان کے ضلع دردونی میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک دیا، جبکہ 2 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران فوج کے 6 جوان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ضلع ٹانک کے 36 سالہ حوالدار سلیم خان، ضلع کوہاٹ کے 37 سالہ نائیک جاوید اقبال، ضلع بنوں کے 26 سالہ سپاہی نذیر خان، ضلع مردان کے 25 سالہ سپاہی حضرت بلال، ضلع اورکزئی کے 22 سالہ سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر کے 22 سالہ سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pak ISI Brigadier killed عسکریت پسندوں سے مقابلے کے دوران پاک آئی ایس آئی کا بریگیڈیئر ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصوں سے شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ملک کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد جوان ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2 مئی کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی تین الگ الگ آپریشنز میں تین عسکریت پسند ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے شنوارسک میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران 8 عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک سپاہی ہلاک ہوگیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.