ETV Bharat / international

Attack on Imran سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد عمران پر حملے کی ایف آئی آر درج - عمران پر حملے پر پاک سپریم کورٹ نے کیا کہا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے تین دن بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی پر ازخود نوٹس لینے کا انتباہ دیا تھا۔ Register FIR over attack on Imran

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد عمران پر حملے کی ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 11:23 AM IST

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے تین دن بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی پر ازخود نوٹس لینے کا انتباہ دیا تھا۔ صوبائی پولیس نے بالآخر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جسے دہشت گردی کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، اور نوید کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا۔ FIR filed against Attack on Imran

ڈان اخبار کے مطابق، سب انسپکٹر عامر شہزاد کی شکایت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 7 اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت تین دن کی تاخیر کے بعد ایف آئی آر پیر کی رات درج کی گئی۔ بھلے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک سینئر انٹیلی جنس افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر ان کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام لگایا ہے، لیکن ایف آئی آر میں ان میں سے کسی بھی نام کا ذکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Assassination Attempt on Imran khan عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پاکستان سپریم کورٹ کا 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیر کو پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) فیصل شاہکار کو سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ assassination attempt on Imran khan

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.