ETV Bharat / international

Russia Ukraine War روس یوکرین جنگ کے سبب جاپان میں توانائی کے بحران کا خدشہ

سات برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب حکومت جاپان سردیوں کے موسم میں عوام سے بجلی بچانے کی اپیل کررہی ہے۔ اس اقدام کے تحت گھرانوں اور کاروباری اداروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ دسمبر سے مارچ تک بجلی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ Russia-Ukraine War Impact on Japan

روس یوکرین جنگ کے سبب جاپان میں توانائی کے بحران کا خدشہ

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 9:23 PM IST

ٹوکیو: روس اور یوکرین کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کے سبب دنیا بھر میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے حکومتیں ایسے اقدامات کو ترجیح دے رہی ہیں کہ جس سے ان کے عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں جاپانی حکومت گھرانوں اور کاروباری اداروں سے دسمبر سے بجلی بچانے کی اپیل کررہی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورت حال کی پیشگوئی ممکن نہیں ہے۔ Russia-Ukraine War Impact on Japan

واضح رہے کہ سات برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت جاپان نے سردیوں کے موسم میں بچت کے لیے عوام سے اس طرح کی درخواست کی ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں تین فیصد کی ریزرو پاور سپلائی کی صلاحیت کی شرح کو حاصل کر لیں گی، جو ملک بھر میں مستحکم فراہمی کے لیے کم از کم درکار شرح ہے۔ تاہم، مائع قدرتی گیس کی خریداری کی لاگت بدستور زیادہ ہے۔ وہ روس کے یوکرین پر حملے کو زیادہ لاگت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine war یوکرین روس کے مابین جنگ کا اثر، یورپ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا

حکومت نے درخواست جاری کرنے کا باضابطہ فیصلہ منگل کے روز کیا۔ اس اقدام کے تحت گھرانوں اور کاروباری اداروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ دسمبر سے مارچ تک بجلی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت لوگوں سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ گھر کے اندر زیادہ کپڑے پہنیں اور غیر ضروری روشنیاں بند کر دیں۔
حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے تمام دفاتر میں ایک فیصد کی کٹوتی تقریباً ایک لاکھ گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لائٹس اور ایئر کنڈیشنر کا استعمال کم کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.