ETV Bharat / international

US Intelligence Document Leak امریکی خفیہ دستاویزات لیک معاملے میں ایئر نیشنل گارڈ کا رکن گرفتار - امریکی ایئر نیشنل گارڈ کا رکن گرفتار

امریکی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی کے مطابق محکمہ انصاف نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے معاملے میں امریکی ایئر نیشنل گارڈ کے رکن جیک ٹیکسیرا کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن نے گرفتاری کے لیے محکمہ انصاف کی تعریف کی اور اس کی تحقیقات میں محکمہ دفاع کے مکمل حمایت اور تعاون کا وعدہ کیا۔

FBI arrests 21-year-old man in US intelligence document leak probe
امریکی خفیہ دستاویزات لیک معاملے میں ایئر نیشنل گارڈ کا ایک رکن گرفتار
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 3:25 PM IST

واشنگٹن: امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام نے ایئر نیشنل گارڈ کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے جس پر میسجنگ ایپ ڈسکارڈ پر کئی خفیہ سرکاری دستاویزات کو لیک کرنے کا الزام ہے۔ مشتبہ ملزم جیک ٹیکسیرا کو جمعرات کو دیر گئے ان کے گھر، جو نارتھ ڈیٹن، میساچوسٹس میں واقع، سے گرفتار کیا گیا۔ امریکی تفتیشی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ انصاف نے جیک ڈگلس ٹیکسیرا کو قومی دفاع کی خفیہ معلومات کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ہٹانے، برقرار رکھنے اور انہیں منتقل کرنے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ محکمہ انصاف نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ ہم مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔

امریکی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی نے کہا کہ یہ گرفتاری ان لوگوں کی شناخت، تعاقب اور جوابدہی کے لیے ہمارے مسلسل عزم کی مثال ہے جو ہمارے ملک کے اعتماد کو دھوکہ دیتے ہیں اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ فوجی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیکسیرا ایئر مین فرسٹ کلاس کا درجہ رکھتا ہے اور ستمبر 2019 میں ایئر نیشنل گارڈ میں داخل ہونے کے بعد سے یونیفارم میں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سب سے پہلے گزشتہ ہفتے ڈسکارڈ، ٹویٹر اور ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی خفیہ دستاویزات دریافت کیں۔ جس میں روس اور اس کے اتحادیوں کی جاسوسی کرنے کی امریکی کوششوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ روس یوکرین جنگ کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے محکمہ دفاع کو خفیہ دستاویزات کے آن لائن لیک ہونے کے پیش نظر مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے محکمہ جاتی جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ آسٹن نے کو کہا کہ بطور سکریٹری دفاع، میں اپنے ملک کی خفیہ معلومات کے تحفظ کے لیے ضروری اضافی اقدامات کرنے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ اسی مناسبت سے میں اس قسم کے واقعے کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کرنے کے واسطے ایک محکمانہ جائزہ لینے کی ہدایت دے رہا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.