ETV Bharat / international

Explosion in Bangladesh بنگلہ دیش کے آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک - چٹوگرام آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک آکسیجن پلانٹ میں ہفتے کے روز دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ Massive Fire In Bangladesh Oxygen Plant

بنگلہ دیش کے آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 10:49 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں سیتا کنڈا سب ڈسٹرکٹ کے قدم رسول علاقے میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہو گئے۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے سیتا کنڈا پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج توفجیل احمد نے مرنے والوں کی تعداد اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ چٹوگرام میڈیکل کالج ہسپتال کے انفارمیشن سنٹر کے ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت شمس العالم، فرید، رتن لکھریٹ، محمد شاہد اور محمد قادر کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ایک مرنے والوں میں ایک کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ وہیں چھ مرنے والوں میں سے ایک شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اس پر ایک دھاتی چیز گر گئی، جو جائے وقوع سے تقریباً ایک کلومیٹر دور قدم رسول مارکیٹ میں واقع ہے۔

چٹوگرام کے ڈپٹی کمشنر محمد فخرزمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد آئی اے این ایس کو بتایا کہ زخمیوں کا چٹوگرام میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شیما آکسیجن پلانٹ کی جانب سے کوئی قانونی کاغذ نہیں دکھایا گیا۔ اس سے قبل چٹوگرام کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایم۔ شفیع اللہ نے بتایا کہ پولیس نے آکسیجن پلانٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈھاکہ چٹوگرام ہائی وے کے قریب قدم رسول علاقے میں شیما آٹومیٹک ری رولنگ ملز لمیٹڈ کے آکسیجن پلانٹ میں ہفتہ کی سہ پہر دھماکہ ہوا۔ واضح رہے کہ 4 جون 2022 کو چٹوگرام کے سیتا کنڈا ضلع میں بی ایم کنٹینر ڈپو میں آگ لگ گئی اور آگ نے 51 افراد کی جان لے لی، جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے اور درآمدی اور برآمدی کنٹینرز کی بڑی مقدار کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Road Accident بنگلہ دیش میں ایمبولینس اور ٹرک کے ٹکرانے سے چھ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.