بیجنگ: شمالی چین کے شہر تیانجن میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہیڈونگ ضلع میں ایک عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکے 10 منٹ کے قریب دھماکہ ہوا، جس سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی (زیادہ تر معمولی) ہوئے۔ واقعے میں کچھ اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکالا۔ پولیس نے پٹاخہ بنانے والے ایک 46 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
وہیں جاپان کے نیگاتا پریفیکچر میں بدھ کو ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر معمولی زخمی ہو گئے۔ کیوڈو نیوز نے مقامی پولیس اور فائر فائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح ایک ہنگامی کال میں بتایا گیا کہ ایٹویگاوا شہر میں کیمیکل بنانے والی ڈینکا کمپنی کے پلانٹ میں ایک چھوٹا دھماکہ ہوا ہے۔ سینجی وطنابے، ایک 56 سالہ کارکن، اور 30 و 40 سالہ دو دیگر کارکن جائے وقوعہ پر پائپ کاٹ رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جب وتنابے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تواس کی موت ہوچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Somalia Explosion جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے پچیس بچوں کی موت
یو این آئی