ETV Bharat / international

Spain Explosion اسپین کے شہر باداجوز میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

اسپین کے شہر باداجوز میں ایک رہائشی مکان میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔ Blast in Spain

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 11:02 AM IST

اسپین کے شہر باداجوز میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

میڈرڈ: ہسپانوی شہر باداجوز میں ایک رہائشی عمارت میں زور دار دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ اے بی سی اسپانا اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو باداجوز شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں ہونے والے دھماکے سے عمارت کا آگے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور دھماکے کے فوراً بعد آگ لگ گئی۔ اسپنش پولیس اور فائر فائٹرز عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے، جہاں انہیں باتھ روم میں ایک شخص کی لاش ملی۔ عینی شاہدین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہوگا۔ اس نے کہا کہ اس نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا کیونکہ اسے گیس لیک ہونے کا شبہ تھا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی اسپین کے گراناڈا میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کے بعد ایک سات سالہ لڑکا ہلاک اور اس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔ یہ دھماکہ شہر کے لا چنا محلے میں واقع گھر میں صبح تقریباً 3.15 بجے ہوا تھا۔ وہیں پاکستان کے پنجاب کے ضلع کوٹ اڈو کے علاقے دیا دین پناہ میں جمعرات (یکم جون) کو ایک گھر میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید حسنین حیدر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جو کباڑ فروخت کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Yemen Explosion شمالی یمن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.