ETV Bharat / international

EU Pledges 10 Billion Euros یورپی یونین کا جنوب مشرقی ایشیا میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب یورو جمع کرنے کا اعلان - یورپی یونین نے 10 بلین یورو دینے کا وعدہ کیا

یورپی یونین نے جنوب مشرقی ایشیا میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب یورو جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک نے بدھ کو یہاں منعقدای یو-آسیان یادگاری سربراہی اجلاس میں مالی تعاون کی پیشکش کی، جس میں سبز معیشت اور جنوب مشرقی ایشیا میں پائیدار کنکٹیوٹی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ EU pledges 10 billion euros

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 12:26 PM IST

Updated : Dec 15, 2022, 3:28 PM IST

برسلز: یورپی یونین (ای یو) نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں تیزی لانےکے لیے 2027 تک 10 ارب یورو (10.6 ارب امریکی ڈالر) جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک نے بدھ کو یہاں منعقدای یو -آسیان یادگاری سربراہی اجلاس میں مالی تعاون کی پیشکش کی، جس میں سبز معیشت اور جنوب مشرقی ایشیا میں پائیدار کنکٹیوٹی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ پائیدارکنیکٹیویٹی انیشیٹو اور گرین ٹیم یورپ اقدام کے تعاون سے ہوگا۔ EU pledges 10 billion euros

یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا، "سرمایہ کاری توانائی، ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹائزیشن، تعلیم، تجارت اور پائیدار ویلیو چینز کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ یہ فنڈ جنوب مشرقی ایشیا کو سبز معیشت میں تبدیل کرنے، ضروری خدمات تک بہتر رسائی اور معاشی اور نوکری کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ثابت ہوگا۔

میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان میں، رہنماؤں نے یورپی یونین-آسیان جامع ہوائی ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تعریف کی، جو خطے میں ہوا بازی کا پہلا معاہدہ ہے۔ آسیان کے رہنماؤں نے یورپی یونین، آسیان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور دوسرا بڑا سرمایہ کار کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ آسیان کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ پائیدار اور جامع تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: European Union یوروپی یونین کے افسران نے اقتصادی سست روی کے لیے خبردار کیا

European Union یورپی یونین توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے البانیہ کو 80 ملین یورو دے گی

یواین آئی

Last Updated : Dec 15, 2022, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.