پریٹوریا: جنوبی افریقہ کے پریٹوریا میں کئی دنوں تک جاری رہنے والی امن بات چیت کے بعد ایتھوپیا کی حکومت اور ٹائیگرے کی علاقائی افواج نے دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں فریقوں کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ’’فیڈرل ڈیموکریٹک ری پبلک آف ایتھوپیا اور ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ کی حکومت ایتھوپیا اور باقی دنیا کے لوگوں کو مطلع کرنا چاہتی ہے کہ 10 دن کی گہرے غور و خوض کے بعد دونوں فریق ایک امن معاہدے پر متفق ہوئے ہیں۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ ہم نے فائرنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے اور شمالی ایتھوپیا میں دو سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔Ethiopian Govt On Ceasefire
یو این آئی