برازیل: برازیل میں دو سال کے بعد کورونا وائرس سے متعلق صحت عامہ کی ایمرجنسی ختم کر دی گئی ہے۔ اس کا اعلان وزیر صحت مارسیلو کوئروگا نے اتوار کو کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ حکومت تقریباً دو سال قبل کوویڈ 19 کی وبا کے آغاز پر ملک میں اعلان کردہ صحت عامہ کی ایمرجنسی کو ہٹا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "آج ہم اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم اور وبائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے قومی اہمیت کی عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا اعلان کرنے کے قابل ہیں۔" End of public health emergency related to Corona in Brazil
یہ بھی پڑھیں:
- گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں کورونا کے 95 ہزار سے زائد نئے کیسز
برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6,62,011 ہو گئی۔ قابل ذکر ہے کہ مارچ 2020 میں برازیل نے کورونا کی روک تھام کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔
یو این ائی