ETV Bharat / international

Elon Musk On DeSantis ایلن مسک 2024 کے انتخابات میں ڈی سینٹیس کی حمایت کریں گے

ایلن مسک نے کہا کہ اگر فلوریڈا کے ریپبلکن گورنر رون ڈی سینٹیس 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے۔

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 7:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: ٹویٹر کے سربراہ ایلن مسک نے کہا کہ اگر فلوریڈا کے ریپبلکن گورنر رون ڈی سینٹیس 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے۔ ایک ٹویٹر صارف نے جب پوچھا کہ کیا وہ 2024 میں رون ڈی سینٹیس کی حمایت کریں گے تومسٹر مسک نے 'ہاں' میں جواب دیا۔

ایلن مسک نے اپنے پہلے ٹویٹ میں بھی کہاتھا، 'میں نے ماضی میں ڈیموکریٹس کے لئے ووٹ کیاتھا لیکن وہ تقسیم اور نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔ میں اب مزید ان کی حمایت نہیں کروں گا اور ریپبلکن کو ووٹ دوں گا۔'

یاد رہے کہ مسک نےگزشتہ روز ایک ووٹنگ کا آغاز کیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مائکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹرمپ کو بحال کیا جائے یا نہیں، اس دوران تقریبا 117 ملین سے زیادہ لوگوں نے ٹرمپ کو پلیٹ فارم پر دوبارہ بحال کرنے حمایت کی۔ ٹویٹر کے نئے سی ای او نے کہا کہ ہر گھنٹے میں دس لاکھ سے زائد لوگ ووٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔ بتایا گیا کہ ڈونانلڈ ترمپ کا اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد محض 40 منٹ میں ان کے 13 لاکھ نئے فالوورز بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Twitter CEO Elon Musk ایلون مسک اسمارٹ فون لانچ کرسکتے ہیں

Trump Will Return To Twitter: مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر آنے کی اجازت دی

Donald Trump Twitter Account Restored ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کرنے سے فالوورز میں تیزی سے اضافہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.