ETV Bharat / international

Eleven Egyptian Soldiers killed: سینائی میں شدت پسندوں کے حملہ میں گیارہ مصری فوجی ہلاک - سینائی میں شدت پسندوں کے حملہ میں گیارہ مصری فوجی ہلاک

مصر کے جزیرہ نما سینائی کے علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 11 مصری فوجی مارے گئے۔ Eleven Egyptian Soldiers killed in Sinai

سینائی میں شدت پسندوں کے حملہ میں گیارہ مصری فوجی ہلاک

author img

By

Published : May 8, 2022, 11:54 AM IST

مصر کے جزیرہ نما سینائی کے علاقے میں شدت پسندوں کے حملہ میں کم از کم 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری فوج کی جانب سے سینائی کے علاقے میں 11 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مصری فوج کے مطابق سینائی کے علاقے میں نہر سوئز کے قریب شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے آپریشن کیا گیا، شدت پسند نہر سوئز کو بند کرنا چاہتے تھے جسے سے کارروائی کے دوران 11 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ Eleven Egyptian soldiers killed in terrorist attack

مصری فوج کا کہنا ہے کہ حملہ میں تکفیری جماعت کے مسلح دہشتگرد ملوث ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ان کا تعاقب کیا جارہا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جزیرہ نما سینائی میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 11 فوجیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصری فوجیوں کی ہمت اور قربانی کو بھی سراہا۔ مصری پارلیمنٹ اور بعض قانون سازوں کی جانب سے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Havana Hotel Blast: ہوانا کے ہوٹل میں ہوئے دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک

خیال رہے ہفتے کے روز نہر سوئیز کے مشرق میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 11 مصری فوجی مارے گئے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کے اہلکار دوسرے علاقے میں دہشت گردوں کو پکڑنے کے کام میں مصروف ہیں۔ تاہم بیان میں اس جگہ کا نام نہیں بتایا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.