قاہرہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے درمیان مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق اسکندریہ شہر میں ایک مصری پولیس اہلکار نے اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی اور ایک مصری ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل کی زکا ریسکیو سروس نے بھی اسکندریہ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کا یہ حملہ اس وقت ہوا جب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مصر کا اسرائیل کے ساتھ امن کا معاہدہ ہے اور طویل عرصے سے اسرائیل فلسطین تنازعہ میں ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے لیکن اسرائیل مخالف جذبات ملک میں بہت زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ مصر میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 313 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی گزشتہ 16 برسوں سے اسرائیلی محاصرے میں ہے۔ 6 اکتوبر کو حماس نے بری، بحری اور فضائی حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے کے بعد 250 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: